لاہور؛ داتا دربار پولیس حراست سے قتل کا اشتہاری فرار،،،ملی بھگت کرنے والا عملہ ڈرامے بازی کرتا رہا ،،،،اعلی افسران بے خبر

لاہور ٟ(رپورٹ: سید انوار الحق ) دربار پولیس اسٹیشن سے قتل کا اشتہاری ملزم اعجاز عرف کاکا اہلکاروں کی ملی بھگت سے فرار ہو گیا ۔پولیس ملزم کے فرار ہونے کے بعدداتا دربار کے متعلقہ تمام گیٹ بند کرا کے سرچ آپریشن کیا لیکن ملزم کا سراغ نہ مل سکا۔بتایا گیا ہے کہ اے ایس آئی امجد بٹ کی ٹیم کا کانسٹیبل اشرف عرف چاندی قتل کا اشتہاری ملزم کو گرفتار کر کے لا کر اسے ملازمین کی بیرک میں بیٹھا دیا گیا ،ذرائع کا دعوی ہے کہ اے ایس آئی امجد بٹ اور کانسٹیبل اشرف کی ملزم سے ڈیل ہو ئی جس کے بعد ملزم بیرک کی کھڑکی پر لگی فلیکس ہٹا برآمدے اور پھر سماع ہال کی جانب فرار ہو گیا اے ایس آئی اور کانسٹیبل نے اندر سے جانے کی بجائے بالائی راستے سے گیٹ نمبر 4پہنچ کر شور مچایا کہ ملزم تھانے سے فرار ہو گیا ہے تب پورے تھانے کی نفری ملزم کو مزاراقدس حضرت داتا گنج بخش ۯ میںجا کر ملزمکو تلاش کرتے رہے لیکن ملزم گرفتار نہ ہو سکا۔ قائم مقام ایس ایچ او ٹی ایس آئی منیب کے مطابق کانسٹیبل اشرف چوری کا اشتہاری ملزم اعجاز عرف کا کا کریمنل نمبر 131602کو گرفتار کر کے لایا جو تھانے سے فرار ہو گیا اس حوالے سے افسران کو آگا ہ کر دیا گیا ہے