لاہور:ڈکیتی کا منصوبہ ساز گرفتار ،، پولیس واردات میں کامیاب کیس نیب کو بھجوانے کی دھمکی ،،پولیس پونے تین کڑور ہڑپ

لاہور(رپورٹ:اسد مرزا)لاہور پولیس نے ہنڈی کے کاروبار میں ملوث عتیق الرحمن کے عملے کو ڈرا دھمکاکر پونے تین کڑور کی رقم خردبرد کر لی جبکہ رقم خرد برد کرنے کی کوشش کرنے والے سوات کے عمر حیات کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ 15فروری کوپولیس ایمرجنسی15پر کال موصول ہوئی کہ ڈاکوں نے کالر عمر حیات اور اسکے دوستوں کی کار کلٹس کو روک کر ان سے پونے تین کڑورروپے اور کار چھین کر لے گئے ہیں ۔بتایا گیا ہے کہ موقع پر جب ٹی اے ایس آئی عمران سرکاری گاڑی پر پہنچا تو عمر حیات نے اسے بھی لالچ دیا انکا مقدمہ درج کر لو تو بڑی رقم آپ کو دی جائیگی ۔بتایا گیا ہے کہ سی آئی اے اور دیگر اعلی پولیس افسران بھی موقع ڈی ایس پی اسلام پورہ کے دفتر پہنچے اور مدعی کو ساتھ لیکر موقع دیکھا لیکن واردات کے بعد کار کو لاہور سے باہر نکلتے نہیں دیکھا گیا ۔ذرائع نے بتایا کہ ٹی اے ایس آئی عمرانے افسران کوتمام صورتحال سے آگا ہ کیا تب عمر حیات سے سنیئر پولیس افسر کی سپیشل ٹیم نے عمر حیات سے تفتیش کی تو اس نے بتایا کہ اس نے دوستوں علی زمان ،عبدالوہاب اور فرمان کے ہمراہ ہنڈی کا کاروبار کرنے والے عتیق الرحمن نے دی تھی ۔عمر حیات کے مطابق اس نے لالچ میںآکر علی زمان اورعبدالوہاب سے منصبوبہ بنا یا کہ وردات کا ڈرامہ کر کے رقم تقسیم کر لیں گے جبکہ چوتھے ساتھی فرمان کو حصہ دار نہیں بنایا تھا ۔ذرائع کا کہناہے کہ جباس بارے رپورٹ ایک سنیئر پولیس افسر کو ملی تو انہوں نے تمام معاملے کو اپنی نگرانی میں لیکر سپیشل ٹیم کے زریعے تفتیش شروع کرائی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر حیات سے رقم لیجانے والے دوستوں کو رقم سمیت واپس لایا گیا جبکہ انکی کلٹس کار فیکٹر ایریا شیخوپورہ سے لاوارث مل گئی اسی طرح ہنڈی کا کاروبار کرنے والے عتیق الرحمن کی بیرون ملک موجودگی کے باعث اس کیس کو نیب کے حوالے کرنے کا ڈرامہ کیا جو بڑی مصیبت سے بچنے کے لئے اپنی پونے تین کڑور کی رقم پولیس کو گفٹ کرنے پر مجبور ہو گیا ۔ایک پولیس افسر کا کہنا تھا کہ یہ کیس ایف آئی اے کو دینے کی بجائے پولیس افسران نے اپنے پاس رکھا اور پھر تین روز بعد پولیس اسٹیشن اسلام پورہ میں جھوٹی کال کرنے والے عمر حیات کے خلاف سب انسپکٹر دلشاد کی مدعیت میں 25/Dٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ 293/19درج کر کے اسے جیل بھجوا دیا ۔