یقین ہے عمران خان جیسے ٹیم کی کمان سنبھالتے تھے ایسے ملک کو بھی لے کرچلیں گے: سرویوین رچرڈز

یجنڈری ویسٹ انڈیز کرکٹر سرویوین رچرڈز کا کہنا ہے کہ میری نیک تمنائیں عمران خان کے ساتھ ہیں، عمران خان سے مقابلہ کرنا اتنا آسان نہیں ہوتا تھا وہ ایک فائٹر کرکٹر تھے، یقین ہے جیسے ٹیم کی کمان سنبھالتے تھے ایسے ملک کو بھی لے کرچلیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لیجنڈری ویسٹ انڈیز کرکٹر سرویوین رچرڈز نے اپنے بیان میں کہا پی ایس ایل مقامی کھلاڑیوں کوہوم کراؤڈ کے سامنے کھیلنے کا موقع ہے، گزشتہ سال لاہورمیں میچ کھیلا، پھر کراچی گئےاور اب بھی یہاں ہیں۔

سرویوین رچرڈز کا کہنا تھا کہ کراچی کا ماحول اچھا ہے لوگوں کی بڑی تعداد اسٹیڈیم کارخ کرتی ہے، فائنل کا گیم پلان تیار ہے، فائنل سے پہلے اپناگیم پلان نہیں بتائیں گے، گزشتہ شکست بھول کر آگے بڑھیں گے، کراچی نے بہترین کھیل پیش کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم اب تک اچھی پوزیشن میں ہے، آگے بھی پرفارمنس دے گی، سلام پاکستان اچھاجملہ ہے،کراچی میں کرکٹ کے مداح بھی جوشیلے ہیں، میرایقین ہےاچھےکرکٹرہیں توکسی بھی فارمٹ میں پرفارم کرسکتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے حوالے سے سرویوین رچرڈز نے کہا میری نیک تمنائیں عمران خان کےساتھ ہیں، عمران خان سےمقابلہ کرنا اتنا آسان نہیں ہوتا تھا وہ ایک فائٹر کرکٹرت ھے، یقین ہے وہ جیسےٹیم کی کمان سنبھالتے تھے ایسےملک کوبھی لےکرچلیں گے۔

یاد رہے پاکستان سپرلیگ سیزن فور کے 28ویں میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایک رن سے شکست دی تھی ،191 رنز کے جواب میں کوئٹہ کی ٹیم سات وکٹوں کے نقصان پر 189رنز بنا سکی تھی۔