لاہور،قتل ،ڈکیتی اور سنگین وارداتوں میں ملوث 9ملزمان گرفتار،قتل کا اشتہاری جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر گرفتار ہوا ،، ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری

لاہور (رپورٹ:ملک ظہیر)ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن پولیس نے قتل، ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث خطر ناک 7ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری نے بتایا کہ نشتر کالونی میں شہری محمد اشرف کو قتل کرنیوالے اشتہاری ملزم محمد سجاد عرف ادو کوسگیاں پل سے گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم نے محمد اشرف کو پراپرٹی تنازعہ پر قتل کر کے فرار ہو گیا تب ملزم کو جدید ٹیکنالوجی اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے گرفتارکیا گیا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن نے مزید بتایا کہ ڈویڑن کی مختلف پولیس ٹیموں نے ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 3گینگز کے 6اشتہاری ملزمان محمد رزاق، علی رضا، اللہ دتہ عرف لالی، محمد عرفان، کامران یونس عرف کامی اور زین کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتارملزمان نے لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور چوری کی درجنوں مزید وارداتوں کا اعتراف کیا ہے جبکہ ملزمان سے 29لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا ہے۔