پی ایس ایل فائنل میں فوجی کیپس پہن کر کھیلنے کی خواہش قابل قدر، لیکن کھیل سیاست سے بالاتر ہے: پاک فوج

پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں فوجی کیپس پہن کر شرکت سے متعلق سوال پر ترجمان پاک فوج نے کہا کہ کھیل سیاست سے مبرا ہوتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر اس حوالے سے باقاعدہ مہم بھی شروع ہو گئی کہ پی ایس ایل کا فائنل فوجی کیپس پہن کر کھیلا جائے اور بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جائے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پیارے پاکستانی پی ایس ایل فائنل میں فوجی کیپس اور شرٹس دیکھنا چاہتے ہیں، پاک فوج پاکستانیوں کی محبت اور حمایت کی قدر کرتی ہے لیکن کھیل سیاست سے مبرا ہوتے ہیں۔
 

Dear Pakistanis u are desirous to put on military style caps/shirts during PSL Final. Pak Armed Forces humbly acknowledge your love & support. Sports are beyond politics & we believe that our bondage is beyond such gestures alone. Enjoy the game in CityOfLights.#PakistanZindabad
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) March 14, 2019
میجر جنرل آصف غفور نے مزید کہا کہ ہمارا اتحاد ایسے جذبہ خیر سگالی سے بھی بڑھ کر ہے، روشنیوں کے شہر میں کھیل سے لطف اندوز ہوں۔