لاہور: صدر ڈویژن کرائم میٹنگ،،،ڈی آئی جی وقاص نذیر جرائم میں اضافے پر برہم ایس پی سید علی کو کھڑی کھڑی سنا دیں،،6 نکمے ایس ایچ اوز کو شوکاز نوٹس

لاہو ر(رپورٹ:ملک ظہیر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیرنے صدر ڈویژن میں جرائم میں اضافے پر ایس پی صدر سید علی سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی توجہ کس طرف ہے ڈکیتی ،چوری اغوا برائے تاوان و دیگر جرائم کے خاتمے کے لئے اقدامات نہیں کررہے جس کی وجہ سے جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیر گزشتہ روزصدر ڈویژن کی اینٹی کرائم میٹنگ کی صدارت کر رہے تھے ۔میٹنگ میں ایس ایس پی آپریشنز لاہور کیپٹن(ر) مستنصر فیروز، ایس پی صدر ڈویژن سید علی ، تما م ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ او ز موجود تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی نے میٹنگ میں ایس پی سید علی سے کہا کہ آپکو کام کا نہیں پتہ نہیں آپ ڈویژن کیسے چلا رہے ہیں آپ موٹر سائیکل چوری اور دیگر جرائم کے تدارک کیلئے مربوط، موثر اور پائیدار پلان تشکیل دیکر انہیں 3یوم میں آگاہ کریں اوربدنامِ زمانہ منشیات فروشوں کی گرفتاری کیلئے بھرپور اقدامات کریں۔کیٹیگری اے اور بی کے اشتہاری مجرمان کی گرفتاری بھی یقینی بنائی جائے ۔میٹنگ میں ڈی آئی جی نے صدر ڈویژن کے تمام سرکل افسران کو سپرویژن بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔کیٹیگری اے اور بی کے اشتہاری مجرمان کی گرفتاری بھی یقینی بنائی جائے۔موٹر سائیکل چوروں کے رابطہ کاروں کو بھی ٹریس کریں۔ 15 پر آنے والی کالزپرڈی ایس پیز خود کالرزسے وقوعہ بارے تصدیق کریں۔ ایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوز عملی طور پر کارکردگی دکھائیں ورنہ فیلڈ پوسٹنگ کیلئے نااہل قرار دے دیا جائیگا۔ ایس ایچ اوزجرائم پر کنٹرول کرنے کیلئے ان مجرموں کی گرفتاریوں مزید تیز کریں۔ڈی آئی جی نے صدر ڈویڑن کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کی گذشتہ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیااورناقص کارکردگی پرایس ایچ او ہنجروال، سبزہ زار،سندر،ٹاؤن شپ،چوہنگ اور ایس ایچ اوگرین ٹاؤن کو شوکازنوٹس جاری کرنے کے احکامات صادر کئے۔انہوں نے ڈویڑن کے دیگرتھانوں کے ایس ایچ اوز کو کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیر نے شوکاز ملنے والے ایس ایچ اوز کووارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اس ماہ کارکردگی بہتر نہ بنانے پرانہیں عہدے سے ہٹا دیا جائیگا۔ و