شہریوں کی جانوں کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے: صدر مملکت

صدر مملکت عارف علوی نے دہشت گردی کے بارے میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے ہزار گنجی دہشت گرد حملے کے متاثرین کے لئے بلوچستان حکومت کی طرف سے امدادی پیکیج کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ زر تلافی کسی کے پیاروں کے جانی نقصان کا متبادل نہیں ہوسکتا بلکہ اس کا مقصد صرف سوگوار خاندانوں کی مشکلات کو ختم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جانوں کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔
صدر نے کہا کہ کئی مشکلات کے باوجود پاکستانی قوم متحد رہی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جلد بلوچستان کا دورہ کریں گے۔