پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ، زرداری اور شریف سے باہر نکلیں: فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ زرداری اور شریف سے باہر نکلیں۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ زرداری اور شریف سے باہر نکلیں اور نئے سیاسی بیانیے پر توجہ دیں، کرپشن کیسز سے گھبرائی ہوئی لیڈر شپ دونوں پارٹیوں کا مستقبل تاریک کر چکی ہے۔

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون زرداری اور شریف سے باہر نکلے اور نئے سیاسی بیانئے پر توجہ دے، کرپشن کیسز سے گھبرائ ہوئ لیڈرشپ دونوں پارٹیوں کا مستقبل تاریک کر چکی ہے، کبھی اٹھارویں ترمیم میں تبدیلی کبھی صدارتی نظام جیسی غیر سنجیدہ بحثیں کہ کسی طرح توجہ مقدموں سے ہٹے یہ نہیں ہونا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 17, 2019
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کبھی اٹھارویں ترمیم میں تبدیلی اور کبھی صدارتی نظام جیسی غیر سنجیدہ بحث کرتے ہیں، دونوں چاہتے ہیں کہ کسی طرح مقدمات سے توجہ ہٹے مگر ایسا نہیں ہوگا۔