احساس پروگرام کا مقصد غربت کے خاتمے کے مسئلے سے جامع انداز میں نمٹنا ہے: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے اہم پروگرام احساس کا مقصد غربت کے خاتمے کے مسئلے سے جامع انداز میں نمٹنا ہے۔
وہ آج اسلام آباد میں احساس پروگرام پر عملدرآمد میں پیشرفت کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت بیت المال سمیت تمام پروگراموں میں مکمل شفافیت یقینی بنانا چاہتی ہے تاکہ تفریق کے عنصر کو ختم کیا جاسکے۔
وزیراعظم نے تحفظ، کفالت، یتیموں اور نادار افراد کے لئے رہائش، خوراک، ضلعی ترقی کے پورٹل اور روزگار سمیت احساس پروگرام کے مختلف پالیسی اقدامات پرعملدرآمد کے لئے نظام الاوقات کاجائزہ لیا۔