ایران قطر کے ساتھ تعلقات مستحکم کرنے کیلئے تیار

ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ان کا ملک قطر کے ساتھ تعلقات مستحکم کرنے کیلئے تیار ہے، انہوں نے ایران کے ساتھ علاقائی کشیدگی کو نقصان دہ قرار دیا۔
قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے کہا ہے کہ ایران اور قطر کا کئی علاقائی امور پر یکساں موقف ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان مسلسل رابطے انتہائی مفید ہیں۔ قطر کے امیر نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہشمند ہے اور مذاکرات خطے میں کشیدگی کم کرنے کا واحد راستہ ہیں۔