وزیراعظم عمران خان 30 جون کو سرسید ایکسپریس کا افتتاح کریں گے: شیخ رشید

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا وزیراعظم عمران خان 30 جون کوسرسید ایکسپریس کا افتتاح کریں گے۔ عید کے بعد اہم فیصلے کریں گے۔
وزیر ریلوے شیخ رشید نے اسلام آبادمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیشن پر مسافروں کومٹھائی کے ساتھ رخصت کر رہے ہیں۔ کل عید پرٹکٹوں میں50 فیصد رعایت دی تھی۔ ایساسسٹم بنائیں گےکہ اپنی آمدن سے ریلوے کو بہتر کریں۔ بغیرٹکٹ سفر کی روک تھام کیلئے مزید سختی کریں گے۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان 30 جون کو سرسید ایکسپریس کا افتتاح کریں گے۔ عید کے بعد اہم فیصلے کریں گے۔ ریلوےکا بجٹ 50ملین سے 16 ملین رہ گیا ہے۔ پی ایس او سے معاہدہ ختم کریں توفیول ایک روپے سستا ملےگا۔ شیخ رشید نے کہا 24 اگست کو قوم کے سامنے ایک سال کی رپورٹ رکھیں گے۔
بھارت کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ قوم کو انڈیاکے تبصروں سے کوئی مسئلہ نہیں۔ پاک فوج کے ساتھ 20کروڑ عوام شانہ بشانہ کھڑےہیں۔ بھارتی تجزیوں پر لعنت بھیجو۔ انڈیا کے لیے شیخ رشید اکیلا کافی ہے۔ پی ٹی آئی سے درخوست ہےاپنے گندے کپڑے ٹی وی پر نہ لائیں۔