ڈالر کی اڑان تھم ہی نہیں رہی، ایک روپیہ 40 پیسے مہنگا

ملک میں مہنگائی عروج پر ہے جبکہ حکومت کی جانب سے نئے مالی سال میں مزید ٹیکسز لگائے جانے کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں جس پر عوام پریشان ہے تاہم اس کے علاوہ ڈالر کی اڑان ہے کہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عید کے بعد کاروبار کا آغاز ہوتے ہی ڈالر نے پرواز شروع کر دی ہے اور انٹر بینک میں اب تک ڈالر ایک روپیہ 40 پیسے مہنگا ہو گیاہے، ڈیلرز کا کہنا تھا کہ ڈالر 150 روپے تک ٹریڈ کر رہاہے۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 70 پیسے اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد ڈالر 151 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے۔ ڈالر کی قدر میں اضافے کے باعث پاکستان کے بیرونی قرضوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی کا رجحان جاری ہے اور 100 انڈیکس کم ہوکر 34 ہزار کی سطح پر آگیا ہے۔