غذائی سپلیمنٹس کا استعمال کرنے والے ہوشیار

متعدد افراد جسمانی وزن یا موٹاپے سے نجات اور مسلز بنانے کے لیے غذائی سپلیمنٹس کا استعمال کرتے ہیں، مگر کیا یہ واقعی فائدہ مند ہوتے ہیں؟
درحقیقت مسلز بنانے، موٹاپے سے نجات اور جسمانی توانائی فراہم کرنے کے دعوﺅں کے ساتھ فروخت کیے جانے والے یہ سپلیمنٹس بچوں اور نوجوانوں کو ہسپتال پہنچا سکتے ہیں۔
مخصوص سپلیمنٹس دیگر کے مقابلے میں صحت کے لیے زیادہ خطرناک ہوتے ہیں جیسے جسمانی وزن میں کمی لانے والے، مسلز بنانے والے اور جسمانی توانائی فراہم کرنے والے سپلیمنٹس تین گنا زیادہ خطرناک ہوتے ہیں۔
محققین نے دریافت کیا کہ ان سپلیمنٹس میں کچھ میں ہیوی میٹل، کیڑے مار ادویات اور prescription ادویات کی ملاقاٹ ہوتی ہے۔
ان خطرناک اجزا اور کیمیکلز کی موجودگی ان سپلیمنٹس کو نوجوانوں کے لیے خطرناک بنادیتے ہیں اور ڈاکٹروں کے مشورے کے بغیر ان کا استعمال کرنا نہیں چاہیے۔