ڈالر کی پروان اونچی۔۔1 روپیہ85 پیسے مہنگا، پاکستان کے بیرونی قرضوں میں بھی ہوگیا مزید اضافہ

وفاقی حکومت آج نئے مالی سال کا بجٹ پیش کرنے جارہی ہے تاہم اس سے قبل ہی سٹاک مارکیٹ اور ڈالر کے حوالے سے خبریں کچھ اچھی نہیں آ رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آج صبح کاروبار کا آغاز ہوتے ہی انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 1 روپیہ85 پیسے اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد کاروبار کے دوران ڈالر 151 روپے95 پر ٹریڈ کر رہا ہے، ایک روپیہ 85 پیسے اضافے کے بعد ڈالر انٹر بینک میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ سے پاکستان کے بیرونی قرضوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے جبکہ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی آغاز کاروبار پر ہی مندی کا رجحان دیکھا جارہاہے۔ اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 34 ہزار 567 پوائنٹس پر تھی تاہم کچھ ہی دیر کے بعد اس میں کمی آنا شروع ہوئی اور اب 215 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 34 ہزاور 351 پوائنٹس پر آگئی ہے ۔