ورلڈکپ: آسٹریلیا کو لگا زوردار جھٹکا، اہم ترین آل راﺅنڈر باہر

آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں (کل) 12 جون بروز بدھ مدمقابل ہوں گی مگر اس سے صرف ایک روز قبل آسٹریلیا کو زوردار جھٹکا لگا ہے اور اس کے اہم آل راﺅنڈر مارکوس سٹوئنس سائیڈ سٹرین انجری کے باعث میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مارکوس سٹوئنس بھارت کیخلاف اوول کرکٹ گراﺅنڈ لندن میں کھیلے گئے میچ میں سائیڈ سٹرین انجری کا شکار ہوئے۔ اگرچہ وہ اس انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر نہیں ہوئے لیکن وہ پاکستان کیخلاف میچ کا حصہ نہیں ہوں گے جبکہ کرکٹ آسٹریلیا کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مچل مارش کو انگلینڈ طلب کر لیا ہے۔

مچل مارش نے بھارت کیخلاف میچ میں 7 اوورز میں 62 رنز کے عوض کپتان ویرات کوہلی اور سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی قیمتی وکٹیں حاصل کیں۔ اگرچہ وہ بیٹنگ سے متاثر کرنے میں ناکام رہے لیکن ان کی عدم دستیابی کے باعث ٹیم میں ایک خلاء پیدا ہوا ہے جسے پر کرنا آسٹریلیا کیلئے یقینا مشکل ہوگا۔