عالمی مارکیٹ میں سونا ہوا سستا مگر پاکستان میں قیمتیں چھونے لگی آسمان

عالمی مارکیٹ میں بڑی کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں ساڑھے 11 ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔  جس کے بعد ایک اونس سونا 1329 اعشاریہ 60 ڈالر ہوگیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود پاکستان کی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔
سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 72 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔ پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں 10گرام سونے کی قدر 600 روپے اضافے سے 62 ہزار 71 روپے ہوگئی ہے۔