حقیقی عوامی تبدیلی لانا وزیراعظم کا عظیم کارنامہ ہے: فردوس اعوان

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عوامی وزیر اعظم نے قوم سے دل کی بات کر کے ان کے دل جیت لیے۔ ملک و قوم پر مسلط دو خاندانوں کے استحصالی راج پر کاری ضرب لگا کر حقیقی عوامی تبدیلی لانا ان کا عظیم کارنامہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عوام کا درد اور احساس وزیر اعظم کی تقریر کا بنیادی جزو تھا، عوامی وزیر اعظم نے قوم سے دل کی بات کر کے ان کے دل جیت لیے۔ 

عوام کا درد اور احساس وزیراعظم کی تقریر کا بنیادی جزو تھا۔ عوامی وزیراعظم نے قوم سے دل کی بات کر کے ان کے دل جیت لئے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) June 12, 2019
اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کا خطاب قوم کی آواز ہے، ملک و قوم پر مسلط دو خاندانوں کے استحصالی راج پر کاری ضرب لگا کر حقیقی عوامی تبدیلی لانا ان کا عظیم کارنامہ ہے۔

عمران خان کا خطاب قوم کی آواز ہے۔ ملک و قوم پر مسلط دو خاندانوں کے استحصالی راج پر کاری ضرب لگا کر حقیقی عوامی تبدیلی لانا ان کا عظیم کارنامہ ہے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) June 12, 2019
فردوس عاشق اعوان  نے مزید کہا کہ حکومت نے نہایت متوازن بجٹ پیش کیا جو معیشت کے استحکام اور ترقی کے نئے دروازے کھولے گا۔ ٹیکس وصولی کی مجوزہ پالیسی مؤثر ہوگی۔ صحت و تعلیم میں بہتری کا منصوبہ لائق تحسین ہے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے اور وزرا کی تنخواہوں میں کمی تاریخی فیصلے ہیں۔

حکومت نےنہایت متوازن بجٹ پیش کیا جو معیشت کے استحکام اور ترقی کے نئے دروازے کھولے گا۔ ٹیکس وصولی کی مجوزہ پالیس مؤثر ہوگی۔ صحت و تعلیم میں بہتری کا منصوبہ لائق تحسین ہے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے اور وزراء کی تنخواہوں میں کمی تاریخی فیصلے ہیں۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) June 12, 2019
اس سے قبل ایک پریس کانفرنس کے دوران معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے بجٹ میں غریب عوام کو ترجیح دی ہے۔ بجٹ میں معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کا معاشی استحکام اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ افواج پاکستان نے دفاعی بجٹ میں اضافہ نہیں مانگا، وہ پیسہ بلوچستان اور قبائلی علاقوں کی ترقی کے لیے بجٹ میں مختص کیا جائے گا۔