ورلڈ کپ: وسیم اکرم کی اہلیہ آج دیں گی کس کا ساتھ؟

پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف میچ آج دوپہر اڑھائی بجے شروع ہوا تاہم اس موقع پر سب سے زیادہ دلچسپ امر یہ ہے کہ وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کہاہے کہ وہ 60 فیصد پاکستان اور 40 فیصد آسٹریلیا کی ٹیم کا ساتھ دیں گی۔

تفصیلات کے مطابق سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے بتایا کہ ان کی اہلیہ شنیرا اکرم چاہتی ہیں آج کا میچ بھی بارش کی ہی نذر ہو جائے جبکہ دوسری جانب آج پاکستان اور آسٹریلیا کے میچ میں بارش کی پیشگوئی بھی موجود ہے۔ وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ ہونا دونوں ہی ٹیموں کیلئے اہم ہے کیونکہ دونوں ٹیمیں ہی دو پوائنٹس حاصل کرنا چاہتی ہیں ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ٹاﺅنٹن میں پاکستان اور آسٹریلیا ورلڈ کپ میں دسویں بار آمنے سامنے ہوں گے جبکہ گزشتہ ورلڈ کپ کے میچز میں آسٹریلیا پانچ اور پاکستان چار میچز میں فتح یاب رہا ہے۔