حکومت نے نیب کا بجٹ دگنا کر دیا

وفاقی حکومت نے مالی بجٹ 20-2019 میں قومی احتساب بیورو کے بجٹ میں بڑا اضافہ کردیا۔
وفاقی حکومت نے رواں بجٹ میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے لیے 4 ارب، 42 کروڑ 40 لاکھ روپے مختص کیے ہیں، اس لحاظ سے مالی سال 20-2019 میں قومی احتساب بیورو کا بجٹ گزشتہ مالی سال کی نسبت تقریبا دوگنا کردیا گیا ہے۔
واضح رہے مالی سال 19-2018 میں نیب کا بجٹ 2 ارب، 63 کروڑ 40 لاکھ روپے تھا جو بعد میں بڑھا کر 3 ارب، 32 کروڑ، 38 لاکھ کر دیا گیا تھا۔