سابق الجزائری وزیراعظم کرپشن الزامات پر حراست میں لے لیا گیا

الجزائر کے سابق وزیراعظم احمد اویاہیا کو بدعنوانی کے الزامات پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔
رواں سال اپریل میں عوامی احتجاج کے نتیجے میں دستبردار ہونے والے بیمار صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ کے بعد وہ بدعنوانی کے الزامات میں گرفتار ہونے والی نمایاں شخصیت ہیں۔