میں ٹرمپ کو پیغام کے تبادلےکے لائق نہیں سمجھتا: آیت اللہ خامنہ ای

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے واضح طور پرکہا ہے کہ ایران کو امریکہ پر کوئی اعتماد نہیں اور نہ ہی ہم امریکہ کے ساتھ مذاکرات کریں گے، جاپانی وزیر اعظم کے ساتھ گفتگو کر تے ہوئے ان کا کہنا تھا میں امریکی صدر ٹرمپ کو پیغام کے تبادلےکے لائق نہیں سمجھتا ہوں اور نہ…
جاپان کے وزیر اعظم شینزوآبے نے تہران میں وفد کے ہمراہ سپریم لیڈرآیت اللہ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی، اور مذاکرات کے حوالے سے امریکی صدر ٹرمپ کا پیغام پہنچایا اس دوران گفتگو کر تے ہوئے سید علی خامنہ ای کا کہنا تھا کہ میں ذاتی طور پر ٹرمپ کو پیغام کے تبادلے کے لائق نہیں سمجھتا ہوں ، ٹرمپ کے لئے میرے پاس نہ کوئی پیغام ہے اور نہ ہی میں ٹرمپ کو کسی پیغام کا اہل سمجھتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کی امریکہ کے ساتھ مشکل ایرانی حکومت کو تبدیل کرنے کی نہیں، اگر امریکہ ایسا کرنا بھی چاہیے تو نہیں کرسکتا ۔امریکہ کے سابق صدور نے بھی اسلامی جمہوریہ ایران کو تباہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کی ۔ ایرانی حکومت کو تبدیل نہ کرنے کی امریکی صدر ٹرمپ کی بات بالکل جھوٹ ہے اگر وہ ایسا کرسکتا تو ضرور کرتا، انھوں نے جاپان کوایران کا دوست ملک قرار دیدیا۔