عارف علوی نے ایوان صدر کے لیے طوطوں کے پنجروں کے ٹینڈر کا نوٹس لے لیا

ایوان صدر کے چڑیا گھر میں مکاؤ طوطوں کے پنجروں کے لیے ٹینڈر کا معاملہ سامنے آنے پر نوٹس لے لیا گیا۔
صدر مملکت عارف علوی نے سی ڈی اے کے ٹینڈر کا سخت نوٹس لے لیا۔ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے ٹینڈر فوری منسوخ کرنے کے احکامات دے دیے ہیں۔
صدر مملکت نے ٹینڈر جاری کرنے کی تحقیقات کا بھی حکم دیا ہے۔ ترجمان ایوان صدر کا کہنا ہے کہ ٹینڈر مجاز حکام کی منظوری کے بغیر جاری کیا گیا۔
واضح رہے کہ ایوان صدر میں طوطوں کے نئے پنجروں پر انیس لاکھ اڑتالیس ہزار روپے کی لاگت کا ٹینڈر نوٹس اخبار میں شائع ہوا تھا۔