وزیراعظم عمران کی روسی صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

وزیراعظم عمران خان نے بشکیک میں روس کے صدر ولادی میر پیوٹن سے بھی غیررسمی بات چیت کی۔
وزیراعظم عمران خان دو روزہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے کرغزستان کے دارلحکومت بشکک میں موجود ہیں۔
وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان ملاقات ہوئی، اس دوران پاکستان اور روس کے مابین تعلقات پر بات چیت ہوئی، دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی صورتحال اور امن وامان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں میں ملاقات شنگھائی تنظیم اجلاس کی سائیڈ لائن پر ہوئی۔