اسرائیلی لڑاکا طیاروں کا غزہ میں حماس کے متعدد ٹھکانوں پر حملہ

 اسرائیل کے لڑاکا طیاروں نے دوبار غزہ میں حماس کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ حملے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے غزہ میں حماس کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ حملے میں حماس کے بحری بیس پر بھی بم گرائے گئے۔ حماس کے مطابق جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں تین حملوں٘ میں بحری بیس کو نقصان پہنچا ہے۔
مقبوضہ علاقے میں آتشی غباروں کی وجہ سے سات مقامات پر آگ لگ گئی، اسرائیل نے غزہ کی بحری حدود بڑھانے کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے اسے ماہی گیری کے لئے مکمل طور پر بند کر دیا۔