پاک فوج کا ایک اور اعزاز، برطانیہ میں انٹرنیشنل ملٹری ڈرل کا مقابلہ جیت لیا

پاکستان آرمی نے برطانیہ میں رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ(انگلستان کا فوجی مدرسہ) میں پیس اسٹیکینگ کمپیٹیشن کے نام سے مشہور بین الاقوامی فوجی مشقوں کا مقابلہ جیت لیا ہے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان آرمی کی ٹیم نے مسلسل دوسرے سال مقابلہ جیتا ہے۔
پاک فوج نے گزشتہ سال اس مقابلے میں پہلی بار حصہ لیا تھا۔