خریداروں نے پکڑ لیا سر، سونے کی قیمت کو لگ گئے پر

ملک بھر میں سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، امریکی ڈالر مہنگا ہونے کے اثرات سونے کی قیمتوں میں بھی دیکھنے میں آ رہے ہیں، فی تولہ سونے کی قیمت میں 2700 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
امریکی کرنسی کی سطح بڑھنے کے بعد سونے کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ہیں، فی تولہ سونا 2700 روپے مہنگا ہو کر تاریخ کی بلند ترین سطح 75900 روپے پر پہنچ گیا ہے۔ عالمی بازار میں سونا 18 ڈالر مہنگا ہوکر 1355 ڈالر فی اونس کا ہو گیا۔
لاہور، کراچی، ملتان، پشاور، کوئٹہ، سکھر، فیصل آباد، سمیت دیگر صرافہ مارکیٹوں میں 10 گرام سونے کی قیمت 2315 روپے سے بڑھ کر 65 ہزار 72 روپے پر پہنچ گئی ہے۔