کرکٹ ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز کا انگلینڈ کو جیت کیلیے 213 رنز کا ہدف

کرکٹ ورلڈکپ کے 19ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 213 رنز کا ہدف دیا ہے۔

ساوتھمپٹن میں کھیلے جارہے میگا ایونٹ کے 19ویں میچ میں انگلش کپتان اون مورگن نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے، کرس گیل اور ایون لیوس نے اننگز کا آغاز کیا لیکن لیوس صرف 2 رنز کے ہی مہمان ثابت ہوئے جس کے بعد شائے ہوپ بیٹنگ کے لیے آئے لیکن وہ بھی 11 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئے۔

کرس گیل کی اننگز بھی 36 رنز تک محدود رہی، نکولس پورن اور شمرون ہیٹمیئر نے ذمہ دارنہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بالترتیب 63 اور 39 رنز بنائے جب کہ کپتان جیسن ہولڈر بھی صرف 9 رنز ہی بناسکے، آندرے رسل 21 اور کارلوس بریتھ ویٹ کی اننگز 14 رنز تک محدود رہی۔

انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر اور مارک ووڈ نے 3،3 جب کہ جوئے روٹ 2، کرس ووکس اور لیام پلنکٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔