فریال تالپور نے خود کو اللہ کے حوالے کردیا

جعلی اکاﺅنٹس اور میگامنی لانڈرنگ میں گرفتار پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور نے کہا ہے کہ سب جانتے ہیں کہ یہ سیاسی گرفتاریاں ہیں، اللہ خیر کرے گا خود کو اللہ کے حوالے کردیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب) نے جعلی اکاﺅنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو احتساب عدالت میں پیش کردیا،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
احتساب عدالت پیشی پر صحافی کے سوال ”کیا آپ کی گرفتاری سیاسی ہے “کا جواب دیتے ہوئے فریال تالپور نے کہا کہ آپ دیکھ نہیں رہے کہ یہ سیاسی گرفتاری ہے، انہوں نے کہا کہ اللہ خیر کرے گا رب کی رضا بڑی ہے، میں نے خود کو اللہ کے حوالے کیا ہے۔