ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا معروف صحافی رحمت علی رازی کے انتقال پراظہارافسوس

 وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے معروف صحافی رحمت علی رازی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
ہفتہ کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحوم کے بلندی درجات کی دعا کی ۔ انہوں نے کہا کہ صحافت کے میدان میں مرحوم کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے لواحقین کو یہ صدمہ برادشت کرنے کی توفیق دے ۔