ورلڈ کپ: بڑے میچ کے لیےلاہورمیں ٹی وی اسکرین نصب

پاکستان اور بھارت کے درمیان کل (اتوار کو) ہونے والے ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ کو دکھانے کے لئے صوبائی دارلحکومت لاہور میں مختلف جگہوں پر ٹی وی سکرینیں نصب کی جارہی ہیں جہاں پر پاکستانی تماشائی پاک بھارت میچ سے لطف اندوز ہوسکیں گے ۔

لبرٹی ،ڈی ایچ اے ،گلبرگ ،ماڈل ٹائون سمیت مختلف مقامات پرنصب ہونے والی ٹی وی سکرینوں کے لئے کوشش کی جارہی ہے کہ بجلی کے ساتھ ساتھ جنریٹرز کا بھی انتظام کیاجاسکے تاکہ بجلی جانے کی صورت میں تماشائی میچ دیکھنے سے محروم نہ ہوسکیں ۔

پشاور زلمی کرکٹ ٹیم کے مالک و ہائیر گروپ کے کرتا دھرتا جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ ایمپوریم مال میں ہائر کمپنی کے زیر اہتمام پاک بھارت میچ کی لائیو سکریننگ ہوگی اور وہاں پر تماشائیوں کے لئے داخلہ مفت ہوگا ۔تماشائی سٹیڈیم کی طرح سکرین پر میچ سے لطف اندوز ہوسکیں گے ۔