کرس گیل کا پاک بھارت ٹاکرے کیلئے خصوصی لباس زیب تن

پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ہونے میں کچھ ہی دیر باقی تھی اور ایسے میں کرس گیل بھی ورلڈکپ کے سب سے بڑے مقابلے کے بخار میں مبتلا ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان آج مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ میں ورلڈکپ کا سب سے بڑا مقابلہ ہو رہا ہے جس کے لیے دونوں ممالک کے شائقین کرکٹ جہاں پرجوش ہیں وہیں کرس گیل نے بھی الگ رنگ اپنا لیا۔

گیل نے پاکستان اور بھارت کے رنگوں کا خصوصی کوٹ زیب تن کیا اور یہ تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی، گیل کے انداز کو سوشل میڈیا پر شائقین نے خوب سراہا۔

کرس گیل نے لکھا کہ ’ یہ میرا انڈیا پاکستان سوٹ ہے ، محبت اور احترام کیساتھ ، مجھے واقعی یہ پسند ہے اور یہ ستمبر میں ہونیوالی میری برتھ ڈے پارٹی کے لباس میں سے ایک ہوگا‘۔