حکومت کا اپوزیشن کی احتجاجی تحریک سے نمنٹے کا پلان، وزیر اعظم کا فرنٹ فٹ پر کھیلنے کا فیصلہ

حکومت نے اپوزیشن کی احتجاجی تحریک سے نمنٹے کا پلان بنا لیا، وزیر اعظم بجٹ سیشن کے دوران اپنے چیمبر میں بیٹھیں گے اور باقاعدگی سے پارلیمنٹ کے سیشن میں شرکت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے اپوزیشن کی ممکنہ احتجاجی تحریک سے نمٹنے کا پلان بنالیا ہے، حکومت اپوزیشن کا ہرجگہ بھرپور تیاری سے جواب دے گی، وزیراعظم نے پارلیمانی سیاست میں بھی فرنٹ فٹ پر کھیلنے کافیصلہ کرلیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے بجٹ پرب حث کے دوران روزانہ پارلیمنٹ ہاؤس میں آنےکا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم بجٹ سیشن کے دوران زیادہ وقت اپنے چیمبر میں بیٹھیں گے اور پارلیمنٹ کے سیشن میں بھی باقاعدگی سے شرکت کریں گے۔
وزیراعظم روزانہ 2 سے 3گھنٹے پارلیمنٹ ہاوس میں موجود رہیں گے اور آج کے اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔ وزیراعظم اپنے چیمبرمیں ارکان پارلیمنٹ سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔