چیف سلیکٹر کا بھتیجا اور بھانجا اوپنر آئے گا تو کرکٹ کا حال بےحال ہوگا: سکندر بخت

سابق کرکٹر سکندر بخت نے کہا ہے کہ جب چیف سلیکٹر کا بھتیجا اور بھانجا اوپنر آئے گا تو مفادات کا ٹکراﺅ تو ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سکندر بخت نے کہا ہے کہ جب چیف سلیکٹر کا بھتیجا اور بھانجا اوپنر آئے گا تو مفادات کا ٹکراﺅ تو ہوگا۔

انہوں نے چیف سلیکٹر انضمام الحق کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب ایک بندہ پی سی بی کا چیف سلیکٹر بھی ہے اور وہ جاکر پیسے لیکر فرنچائز کا سلیکٹر بھی بن جاتا ہے تو اس کو ایک کام کرنا چاہئے۔