ورلڈ کپ: روہت شرما 2 پاکستانی کھلاڑیوں سے گھبرا گئے

پاکستان کو بھارت نے ورلڈ کپ کے سنسنی خیز میچ میں عبرتناک شکست دی اور 140 رنز بنانے والے روہت شرما نے کہا کہ ہماری ٹیم نے بیٹنگ اور بولنگ اچھی کی مگر بابر اور فخر کی پارٹنرشپ کی وجہ سے ہم دباؤ میں آگئے تھے لیکن پھر صورتحال پر قابو پانے میں کامیاب ہوگئے۔

دوسری طرف بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ بولنگ پلان کے مطابق کی جائے تو میچ آسان ہو جاتا ہے اچھی اوپننگ پارٹنرشپ کی وجہ سے بڑا اسکور بنانے میں کامیاب ہوئے اور کہا کہ سوائے چیمپئنز ٹرافی فائنل کے بھارت نے پاکستان کے خلاف اچھی کرکٹ کھیلی۔

یاد رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کے 22 ویں میچ میں بھارت نے پاکستان کو 89 رنز سے ہرایا۔