ورلڈکپ کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم میں بڑی اکھاڑ پچھاڑ متواقع

بھارت کے خلاف میچ سمیت ورلڈ کپ میں شرمناک کارکردگی پر آفٹر شاکس آنا شروع ہو گئے ہیں کیونکہ کرکٹ ٹیم اور مینجمنٹ میں بڑی تبدیلیاں کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ سمیت تمام غیر ملکی کوچز کو فارغ کیا جائے گا جبکہ ہیڈ کوچ بھی پاکستان کے اندر سے ہی ڈھونڈے جانے کا امکان ہے جبکہ چیف سلیکٹر کیلئے بھی نئے نام گردش کرنا شروع ہو گئے ہیں۔ مکی آرتھر سمیت ٹیم مینجمنٹ کے معاہدوں کی توسیع ناممکن ہے جبکہ شعیب ملک پہلے ہی ون ڈے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 89 رنز سے شکست دی تھی جس میں باولرز کی ناقص کارکردگی کے باعث پاکستان کو337 کا ہدف دیا تھا اور اوپر سے سونے پر سہاگہ یہ ہوا کہ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے کھلاڑیوں کی وکٹیں ایسے گریں جیسے وہ اناڑی ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹیم کی ناقص کارکردگی پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا گیاہے کہ جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں لیں گے، ورلڈکپ کے بعد کپتان، سلیکٹرز اور کوچزکی کارکردگی کا جائزہ لیا جائےگا۔