ورلڈ کپ: ہار کے دکھ میں ملی اک خوشی کی خبر

پاکستان کے محمدعامر نے بھارت کے خلاف میچ میں تین وکٹیں لیں۔ ورلڈکپ میں تیرہ وکٹوں کے ساتھ ایک بار پھر کامیاب ترین بولربن گئے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں جاری کرکٹ ورلڈکپ میں اتوار کوبھارت نے پاکستان کوہرادیا۔ میچ میں پاکستان کے محمدعامر نے تین وکٹیں لیں۔تیرہ وکٹیں تیرہ اعشاریہ سات کی اوسط سے لیکرلیفٹ آرم فاسٹ بولرایک مرتبہ پھرمیگاایونٹ کے ٹاپ بولربن گئے ہیں۔

ورلڈکپ میں ابتک بہترین بولنگ تیس رنزدیکرپانچ وکٹیں بھی محمدعامر کے نام ہے۔ آسٹریلیا کے مچل اسٹارک نے بھی چارمیچوں میں چھیالیس رنز کے عوض پانچ وکٹوں کی بہترین پرفارمنس سمیت تیرہ پلیئرز آئوٹ کیے ہیں۔ وہ انیس اعشاریہ ایک پانچ اوسط سے دوسرے کامیاب بولرہیں۔آسٹریلیا کے ہی پیٹ کمنز پانچ میچوں میں گیارہ پلیئرز کومیدان بدرکرکے تیسرے بہترین بولرہیں۔انگلینڈ کے ویسٹ انڈین نژاد فاسٹ بولر جوفراآرچر نے چارمیچوں میں نووکٹیں لیکر چوتھے نمبرپرہیں۔نیوزی لینڈ کے لوکی فرگوسن نے تین میچوں اورجنوبی افریقاکے عمران طاہر نے پانچ میچوں میں آٹھ آٹھ بیٹسمین ٹھکانے لگائے اورورلڈکپ کے پانچویں کامیاب بولرز ہیں۔