اگر وزیراعظم بات نہیں کرسکیں گے تو پھر شہباز شریف بھی بات نہیں کرسکیں گے: ندیم افضل

وزیر اعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نے کہاہے کہ وزیر اعظم قومی اسمبلی میں بات نہیں کرسکیں گے تو پھر شہباز شریف بھی بات نہیں کرسکیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ وزیر اعظم بات نہیں کریں گے تو اپوزیشن بھی بات نہیں کرسکے گی ، وزیر اعظم قومی اسمبلی میں بات نہیں کرسکیں گے تو پھر قائد حزب اختلاف شہباز شریف بھی بات نہیں کرسکیں گے، پارلیمانی پارٹی کے اکثر اراکین کی رائے یہی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ منظور کرانے کیلئے حکومت کے پاس اکثریت موجود ہے جہاں جمہوریت ہو، وہاں لوگوں کو نہیں مارا جاتا۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کے درمیان رابطے ہونے چاہئے۔