محمد عامر نے نہایت ادب سے اپنے پرستاروں سے گزارش کی

بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان کو نہایت دردناک شکست کا سامنا کرنا پڑا جس پر پاکستانی قوم شدید غصے میں ہے اور تنقید کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر میم کا سلسلہ بھی چل نکلا ہے جبکہ کئی افراد کو غیر مناسب الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں جس پر محمد عامر تمام…

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کھلاڑی محمد عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں اپنے پیغام میں کہا ہے کہ”مہربانی فرماکر کھلاڑیوں کیلئے برے الفاظوں کا استعمال نہ کریں ، ہا ں آپ لوگ ہماری کارکردگی پر تنقید کر سکتے ہیں ، انشااللہ ہم پلٹیں گے اور ہمیں آپ کی سپورٹ کی ضرورت ہے ۔“