سٹیزن پورٹل میں درج 8 لاکھ شکایات میں سے چھ لاکھ اسی ہزار شکایات کو نمٹایا گیا: وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان سٹیزن پورٹل میں پہلے آٹھ ماہ کے دوران دس لاکھ سے زائد شہریوں نے اپنی شکایات درج کروائی ہیں۔
انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ یہ نظام پر عوام کے اعتماد اور اس کے موثر ہونے کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری دفاتر تک رسائی کیلئے کسی سیاسی یا افسر شاہی کی سفارش کی ضرورت نہیں ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اب تک درج کرائی گئی آٹھ لاکھ شکایات میں سے چھ لاکھ اسی ہزار شکایات کو نمٹایا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس سے نئے پاکستان میں شہریوں کوحقیقی معنوں میں بااختیار بنانے کی عکاسی ہوتی ہے۔

شکایات کے ازالے کی بات کی جائے تو؛ موصول ہونے والی 8 لاکھ شکایات میں سے 6 لاکھ 80 ہزار نمٹائی جاچکی ہیں۔ عوام کو صحیح معنوں میں بااختیار بنانا اسی کو کہتے ہیں۔ یہی تو ہے نیا پاکستان۔ https://t.co/FHwljiuaUQ
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 18, 2019