آکسفورڈ یونیورسٹی پر ہوئی نوٹوں کی بارش

امریکی ارب پتی تاجر نے آکسفورڈ یونیورسٹی کو برطانوی تاریخ کی سب سے بڑی رقم عطیہ کردی، امریکی ارب پتی نے آکسفورڈ یونیورسٹی کو ساڑھے29ارب روپے سے زائد رقم عطیہ کردی۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ارب پتی تاجر نے آکسفورڈ یونیورسٹی کو برطانوی تاریخ کی سب سے بڑی رقم عطیہ کردی ہے۔
امریکی تاجر سٹیفن شوارزمین کا کہنا ہے کہ بچپن سے ہی آکسفورڈ کے ڈریمنگ سپائر کے عشق میں مبتلا تھا، 15سال کی عمر میں آکسفورڈ یونیورسٹی دیکھی اور گرویدہ ہوگیا تھا۔