زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کئے جانے پر سسی پلیجو آگ بگولہ

پیپلز پارٹی کی سینیٹر سسی پلیجو نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پتہ نہیں کس وجہ سے حکومت اپوزیشن سے خوفزدہ ہوگئی ہے، اب ایوان میں خود حکومت احتجاج کررہی ہے، ماحول بگاڑ کررکھ دیا گیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سسی پلیجو نے کہا کہ جس طرح ہمارے لیڈروں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، وزیر اعظم خود کہہ رہے ہیں کہ پروڈکشن آرڈر جاری نہ کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کھل کر سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے پر اتر آئی ہے یعنی جو بنیادی حق ہے اپوزیشن کو وہ بھی نہیں دیا جارہا۔
ان کاکہنا تھا کہ ہم عدالت کے سامنے بار بار پیش ہوتے رہے ہیں، آصف زرداری اور فریال تالپور باربار عدالت میں پیش ہوتے رہے ہیں ، پتہ نہیں کس وجہ سے حکومت اپوزیشن سے خوفزدہ ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب ایوان میں خود حکومت احتجاج کررہی ہے، ماحول بگاڑ کر رکھ دیا گیا، یہ جو بو آرہی تھی اب کھل کر آگئی ہے کہ حکومت کی رگ رگ میں سیاسی انتقام بسا ہوا ہے۔