پاک بحریہ کے دوکموڈورز کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی

پاک بحریہ کے دوکموڈورز کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترقی پانے والے ترقی پانے والے ریئرایڈمرل محمد سعید اورریئرایڈمرل عبدالصمد کئی اہم کمانڈ اینڈ اسٹاف عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔
ترجمان پاک بحریہ کے ایک بیان کے مطابق پاک بحریہ کے دوکموڈورز کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔ ریئر ایڈمرل محمد سعید نے 1988 میں پاک بحریہ سے کمیشن حاصل کیا جبکہ ریئر ایڈمرل عبدالصمد نے 1990 میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا۔ دونوں ریئر ایڈمرلز کئی اہم کمانڈ اینڈ اسٹاف عہدوں پر فائزرہ چکے ہیں اور غیرمعمولی خدمات کےعوض ستارہ امتیاز(ملٹری) سے نوازے جا چکے ہیں۔