فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کر دیا بڑا اعلان، جانیے اس خبر میں

فیڈرل بورڈآف ریونیو کے ممبر پالیسی حامد عتیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یکم جولائی کو 100 بڑے ٹیکس ڈیفالٹرز کی گرفتاری کا آرڈر کر دیا گیا ہے ۔
ممبر پالیسی ایف بی آر حامد عتیق کا مزید کہنا تھا کہ مزید4 بڑےبینکس نےاکاؤنٹس ہولڈرزکی تفصیلات ایف بی آرکوفراہم کردیں۔ یہ وہ اکاؤنٹ ہولڈرہیں جن کےاکاؤنٹ میں 5لاکھ یااس سے زیادہ رقم ہے،آج شام تک مزیدمعلومات آنےکاامکان ہے۔ 21 جون سےہر اکاؤنٹ ہولڈراپنی تفصیلات ایف بی آرکی ویب سائٹ پردیکھ سکےگا اور پھر یکم جولائی کو ایف بی آر 100 بڑے ٹیکس ڈیفالٹرز کو گرفتار کرلے گا۔
دوسری طرف خزانہ کمیٹی نے تحفے تحائف اور نان ریذیڈنٹس پر ٹیکس کی تجویز منظور کرلی جبکہ فاٹا اور پاٹا کو سیلز ٹیکس سے استثنیٰ دینے کی سفارش موخر کردی گئی ۔
نان ریذیڈنٹس کوچارسال میں 365روز پاکستان میں قیام دکھانا ہوگا،سال میں90روزسے زائد پاکستان میں رہنےوالا نان ریذیڈنٹ کہلائے گا۔ ایف بی آر کی تحفےتحائف پرٹیکسوں کی تجاویز بھی منظور کر لی گئیں۔ ایف بی آر نے کہا کہ بہن،بھائی،ماں،باپ،بیٹا،بیٹی سےگفٹ لینےپرکوئی ٹیکس نہیں ہوگا تاہم جوگفٹ رشتے دارسےنہیں ہوگا اس پرٹیکس لگانےکی تجویزہے۔ خزانہ کمیٹی نے یہ تجاویز منظور کرتے ہوئے ایف بی آر کو ہدایت کی کہ ٹیکسوں کی شرح کو کم کریں۔