آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے 26 ویں میچ میں آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میچ کیلئے آسٹریلین ٹیم کی قیادت ایرون فنچ کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، سٹیو سمتھ، گلین میکس ویل، مارکس سٹوئنس، ایلکس کیری، نیتھن کولٹر نائل، پیٹ کومنز، مچل سٹارک اور ایڈم زامپا شامل ہیں۔

بنگلہ دیشی ٹیم کی قیادت مشرفی مرتضیٰ کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں تمیم اقبال، سومیا سرکار، شکیب الحسن، مشفیق الرحیم، لٹن داس، محمود اللہ، صابر رحمان، مہدی حسن، روبیل حسین اور مستفیض الرحمان شامل ہیں۔

آسٹریلین کرکٹ ٹیم نے ٹورنامنٹ میں اب تک پانچ میچ کھیل کر چار میں فتح حاصل کی ہے اور ایک میچ میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور 8 پوائنٹس کیساتھ یہ تیسرے نمبر پر ہے۔

دوسری جانب بنگلہ دیش نے اب تک پانچ میچ کھیلے ہیں جن میں سے 2 میں فتح اور 2 میں شکست ملی اور ایک میچ بارش سے متاثر جبکہ یہ 5 پوائنٹس کیساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔