حیدرآباد میں مسافر ٹرین اور مال گاڑی میں خطرناک تصادم، ہلاکتوں کا خدشہ

حیدرآباد میں پٹھان گوٹھ کے قریب دو ٹرینوں میں تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
کراچی سے راولپنڈی جانے والی گرین لائن ٹرین حیدر آباد میں پٹھان گوٹھ کے قریب پنجاب سے آنے والی مال بردار ٹرین سے ٹکرا گئی۔
حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
تصادم کے باعث بعض بوگیاں پٹری سے اتر گئی ہیں جس میں مسافر پھنسے ہوئے ہیں۔