کراچی والوں کیلئے خوشخبری، بے گھر افراد کیلئے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر

کراچی میں بے گھر افراد کیلیے خوشخبری 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے منصوبے کے تحت کراچی والوں کو آسان اقساط پر گھر ملیں گے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے نجی شعبے کی شراکت کے ساتھ جلد گھروں کی تعمیر شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ابتدائی طور پر کراچی میں 4 ہزار مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔ 10 ہزار کی ماہانہ قسط پر 90 گز کا مکان ملے گا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ منصوبے کے لیے نیا ناظم آباد کے پاس اراضی کا انتخاب کر لیا گیا ہے، وزیراعظم جلد منصوبے کی حتمی منظوری دیں گے۔