سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان کا عندیہ مل گیا مگر کب؟ پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے کیلئے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کا عندیہ دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکن کرکٹ ٹیم رواں سال کے آخر میں پاکستان کا دورہ کر سکتی ہے تاہم یہ میچ کہاں کھیلے جائیں گے؟ اس بارے حتمی فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کرے گا۔

سری لنکن کرکٹ کے صدر شمی سلوا کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے سری لنکن ٹیم پاکستان بھیجنے کی درخواست کی تھی جسے منظور کرتے ہوئے ہم سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے اور ہم یقینی طور پر اپنی ٹیم بھیجنے کے امکانات کی جانب دیکھ رہے ہیں۔