ورلڈ کپ: بھارت کا افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ورلڈ کپ میں آج کھیلے جانے والے میچ میں بھارت نے افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹورنامنٹ میں افغانستان کی ٹیم اب تک پانچ میچز کھیل چکی ہے اور پانچوں میچ میں ناکامی کا سامنا کیا ہے۔

جب کہ بھارت نے اب تک چار میچز کھیلے ہیں جس میں تین میں کامیابی حاصل کی اور ایک بارش سے متاثر ہوگیا۔