ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں پاکستانی ٹیم میں بڑی تبدیلی متوقع

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان عالمی کپ کے لارڈز میں کھیلے جانیوالے میچ میں قومی سکواڈ میں ایک تبدیلی کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق شعیب ملک کو آرام دیکر ان کی جگہ حارث سہیل کو موقع دیئے جانے کا امکان ہے۔ شعیب ملک کو اس میچ میں آرام دینے پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ وہ اپنا کھویا ہوا اعتماد واپس حاصل کر سکیں۔

شعیب ملک اور حارث سہیل گذشتہ روز نیٹ پریکٹس کے دوران ٹیم مینجمنٹ کی دونوں کھلاڑیوں پر گہری نگاہ رہی۔ ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے لارڈز کرکٹ گراونڈ کی وکٹ کا بھی جائزہ لیا گیا تاہم حتمی سکواڈ کا فیصلہ ہفتہ کو وکٹ کی کنڈیشن دیکھ کر کیا جا ئے گا۔