عمران خان نے سعودی اور یو اے ای کے ولی عہد کی گاڑیاں خود ڈرائیو کیں لیکن امیر قطر کی گاڑی کس نے چلائی؟ آپ بھی جانیے

وزیر اعظم عمران خان نے امیر قطر کے پاکستان پہنچنے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا اورپھر ان کی گاڑی خود ڈرائیو کرکے وزیر اعظم ہاﺅس روانہ ہوئے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے نور خان ائر بیس پہنچنے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا ، اس موقع پر معزز مہمان کا کابینہ کے ارکان سے تعارف کروایا گیا جبکہ وزیر اعظم عمران خان امیر قطر کو گاڑی میں لیکر وزیر اعظم ہاﺅس روانہ ہوگئے ، وزیر اعظم عمران خان نے اس موقع پر امیر قطر کی گاڑی خود ڈرائیو کی ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور یو اے ای کے ولی عہد کے دورہ پاکستان کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے ان کی گاڑیاں خود ڈرائیور کی تھیں جس پر اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعظم پر کافی تنقید بھی ہوئی تھی ۔